Advertisements

بھاری بھرکم بجلی بلوں کی وجہ سے صارفین کی چخیں نکل گئیں

Elder brother murders his younger brother on the electricity bill dispute
Advertisements

حاصل پور بھاری بھرکم بجلی بلوں کی وجہ سے صارفین کی چخیں نکل گئیں۔فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھاری ٹیکس لاگو۔ شہری رل گئے کوئی پرسان حال نہیں تفصیل کے مطابق محکمہ واپڈا حاصل پور نے ات مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا جینا دوبھر ھو چکا ہے صارفین کا بل بجلی تین سو روپے ہوتا ہے اور اس پر فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں ہزاروں روپے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں تین سو روپے کی بجائے تین ہزار کا بل بجلی جاری کردیا جاتا ہے بھاری بھرکم بلوں کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں اور شہریوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور شہری مہنگائی کے اس دور میں پہلے ایک وقت کی روٹی کو ترس کر رہ گئے ہیں جب کہ دوسری طرف بھاری بل ادا کرنے سے قاصر ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے حاصل پور کے شہریوں عوامی و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے