چنی گوٹھ میں جدید طرز کے پلے گراونڈ کی تعمیر آئندہ بجٹ کے بعد شروع ہو جائے گی حسن عسکری شیخ

پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی منظور ہو چکے ہیں جو کہ یونین کونسل چنی گوٹھ ، راجڑہو ، مہند ، کلاب اور خرم پور میں لگائے جائیں گے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی عمائدین علاقہ سے گفتگوعمائدین علاقہ سے گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ چنی گوٹھ میں جدید طرز کا پلے گراونڈ بنایا جا رہا ہے ، جس کی تعمیر آئندہ بجٹ کے بعد شروع ہو جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے درجنوں بستیوں میں بجلی کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تقریباً 25 کلومیٹر لمبی 21 میٹل روڈز کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این 5 تا عباسیہ کینال جاگیر والی پل اور عباسیہ لنک کینال روڈز بھی منظور ہو چکی ہیں جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا ،
ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی منظور ہو چکے ہیں جو کہ یونین کونسل چنی گوٹھ ، راجڑہو ، مہند ، کلاب اور خرم پور میں لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ماڈل ویلج بھی بنائے جا رہے ہیں جو کہ ہر یونین کونسل میں ایک ایک بنایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ میں ٹف ٹائل اور سولنگ لگانے کا کام جاری ہے اور اس کے لئے آئندہ بجٹ میں مزید فنڈز رکھا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ چنی گوٹھ میں ریسکیو 1122 کا سٹیشن بنانے کے لئے جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے مناسب جگہ دیکھ کر ریسکیو سٹیشن کی تعمیر شروع ہو جائے گی ۔ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ چوہدری محمد خالد گجر ، سابق کونسلر جام سعید لاڑ ، چوہدری عمران سندھو ، مقامی بزنس مین چوہدری عبد الغفار ،چوہدری منشاء لاہوری ، سردار طارق خان عباسی اور دیگر موجود تھے ۔