Advertisements

چنی گوٹھ این فائیو (N-5) عباسیہ کینال سے پل مہر ظفر محمود تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا حسن عسکری شیخ

Construction and rehabilitation work on road from Chani Goth Abbasiya Canal to Pul Mehar Zafar Mahmood completed — Hassan Askari Sheikh
Advertisements

سڑک کی تعمیر و بحالی سے علاقے کے لوگوں اور بالخصوص کاشتکاروں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ کی خصوصی کاوشوں سے این فائیو (N-5) عباسیہ کینال سے پل مہر ظفر محمود تک سڑک کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 9.5 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بحالی پر 127.90 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ مذکورہ سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، جس کے باعث کسانوں کو اپنی زرعی اجناس کھیتوں سے منڈیوں تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔حسن عسکری شیخ نے کہا کہ سڑک کی تعمیر و بحالی سے علاقے کے لوگوں اور بالخصوص کاشتکاروں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی، جبکہ زرعی اجناس کی نقل و حمل بھی آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔

Advertisements