Advertisements

ارشاد احمد شاد کو جرنلسٹس الائنس جنوبی پنجاب چپٹر کا شریک چیئرمین اور اعجاز خان پٹھان کو سٹیرنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین مقرر ہونے پر مبارک باد

Congratulations to Irshad Ahmed Shad on his appointment as Co-Chairman of the Journalists Alliance South Punjab Chapter and to Ijaz Khan Pathan on his appointment as Vice Chairman of the Steering Committee.
Advertisements

مذکورہ سینئر صحافی اعلیٰ صحافتی برادری کے حقوق کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔مخدوم سید افتخار حسن گیلانی، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ شریف کے سینئر عامل صحافی ارشاد احمد شاد کو جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل اینڈ ٹاؤنز پریس کلبز جنوبی پنجاب چپٹر کا شریک چیئرمین اور اعجاز خان پٹھان کو  سٹیرنگ کمیٹی کا وائس چیئرمین مقرر ہونے پر سیاسی و سماجی حلقوں اور اوچ شریف پریس اینڈ میڈیا کلب (رجسٹرڈ) کے عہدے داران و اراکین نے مبارک باد دی ہے،

Advertisements

سینئر پارلیمننٹرین و سجادہ نشین درگاہ قادریہ عالیہ پیر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی، ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور دیگر عوامی شخصیات نے ارشاد احمد شاد اور اعجاز خان پٹھان کو جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل اینڈ ٹاؤنز پریس کلبز جنوبی پنجاب چپٹر کی اعلیٰ انتظامی کمیٹی میں اوچ شریف کی نمائندگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ سینئر صحافی اعلیٰ صحافتی اقدار و روایات کی پاسداری اور صحافتی برادری کے حقوق کے لیے  ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔