Advertisements

مولانا عبدالعزیز خان فیضی اور حاجی ارشد راجپوت کو سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے پر امن انعقاد پر مبارکباد

Congratulations Extended to Maulana Abdul Aziz Khan Faizi and Haji Arshad Rajput on Peaceful Conduct of Annual Khatm-e-Nabuwwat Conferenc
Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ امن کا گہوارہ ہے, جان محمد چوھان سید علی رضاء کاظمی محمد ارحم سلیم قادری مختیار احمد ملک اور بشیر احمد مغل


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سول سوسائٹی اور احمد پور اتحاد کے سماجی کارکنان جان محمد چوھان سید علی رضاء کاظمی محمد ارحم سلیم قادری مختیار احمد ملک اور بشیر احمد مغل نے جماعت اہلسنت پاکستان کے نو منتخب سرپرست تحصیل احمد پور شرقیہ مولانا عبدالعزیز خان فیضی کو اور مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے صدر حاجی ارشد راجپوت کو سالانہ عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کے پر امن انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اس امر کا اظہار کیا کے تحصیل احمد پور شرقیہ امن کا گہوارہ ہے تمام مسالک آپس میں اتحاد و اتفاق سے ایک ہی لڑی میں پیروے ہوہے ہیں اس شہر کے ممبران امن کمیٹی بین المزہیب ہم اہنگی کے فروغ کے لیے یگانیت اور اتحاد کے لیے شبانہ روز کوشش کر رہے ہیں اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مرکزی صدر انجمن تاجران حاجی محمد ارشد راجپوت اور سرپرست اعلی مولانا عبدالعزیز خان فیضی نے کہا کہ تحصیل احمد پور شرقیہ میں امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کے لیے سول سوسائٹی کا بھی بھرپور کردار ہے جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر امن کمیٹی شیخ محمد ایوب راجپوت بھی موجود تھے

Advertisements