Advertisements

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی انٹر نیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فوکل پرسن نعیم صادق چیمہ، اور دیگر منتظمین کی کاوشوں پر مبارکباد

congratulation to Naeem Sadiq on occasion of Cholistan Desert Rally
Advertisements

بہاول پور:12/فروری : ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے انٹر نیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر شاندار روہی سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فوکل پرسن نعیم صادق چیمہ، چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عامر حمید، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر منتظمین کی کاوشوں اور شاندار انتظامات پر انہیں مبارکباد پیش کی۔انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران و سٹاف کو شیلڈز دیں۔ روہی سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر دلوش سٹیڈیم کے مقام پر ٹینٹ پیگنگ، کبڈی، ریسلنگ، رسہ کشی اور جمناسٹک کے مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔ اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔