Advertisements

سیدہ نجمہ بخاری کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحومہ نیک اور پابند صوم و صلوۃ خاتون تھیں تحریک منہاج القران

Condolence from Tehreek-e-Minhaj-ul-Quran
احمد پور شرقیہ: تحریک منہاج القران کا وفد ڈویژنل ناظم ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کی قیادت میں وفدمدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہا ہے
Advertisements

تحریک منہاج القران کے وفد نے ڈویژنل ناظم ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کی قیادت میں سرپرست اعلیٰ اےیو جےاحسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر ان سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) سیدہ نجمہ بخاری کی علمی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحومہ صوم وصلاۃ کی پابند اور نیک سیرت خاتون تھیں ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن ڈویژن بہاولپور کے ناظم ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب قادری نے احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کے سرپرست اعلیٰ سینئر صحافی احسان احمدسحر کی زوجہ محترمہ سابق ہیڈ مسٹریس ہائی سکول سیدہ نجمہ بخاری کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کی تحریک منہاج القرآن کی مقامی قیادت شہر بھر کی بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے عمل پر مرحومہ کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں یاد رکھے گی اس موقع پرتحریک منہاج القرآن ضلع بہاولپور Bاحمدپورشرقیہ کےناظم ڈاکٹر عبدالمالک ڈاکٹر عبدالسلام۔چوہدری قمر حفیظ اور نزرکریم مسن بھی موجود تھے جنہوں نے انکی رہائش گاہ سٹلائٹ ٹائون احمدپورشرقیہ پر مرحومہ کیلئےفاتحہ خوانی کی اور انکی علمی خدمات کو خوب سراہا اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں

Advertisements