فاروق حمید شیخ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا ڈیرہ شیخ حمیداللہ پر تانتا بندھ گیا
حکومت پنجاب کے درجنوں سینئر وجونیئر افسران کی اوچ شریف آمد،فاروق حمید شیخ سے تعزیت/مرحومہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی گئی
میری والدہ مرحومہ نے اپنی زندگی میں مسجد تعمیر کرائی تھی اور اپنی تدفین مسجد کے قریب کرنے کی وصیت کی تھی
فاروق حمید شیخ
اوچشریف(نامہ نگار)خدمت عوام کمیٹی کے سرپرست اور سابق سیکرٹری حکومت پنجاب فاروق حمید شیخ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا ڈیرہ شیخ حمیداللہ پر تاتنا بندھا ہوا ہے۔صوبائی حکومت پنجاب کے درجنوں سینئر افسران نے لاہور اور دیگر مقامات سے اوچشریف پہنچ کر فاروق حمید شیخ اور ان کے بھائیوں سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی، اور ڈیرے سے ملحقہ مسجد کے قریب ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔فاروق حمید شیخ نے اس موقع پر اپنے ساتھی وجونئیر افسران کو بتایا کہ مذکورہ مسجد ان کی مرحومہ والدہ محترمہ نے تعمیر کرائی تھی اور وصیت کی تھی کہ ان کی تدفین مسجد سے ملحقہ اراضی پر کی جائے۔
دریں اثناء صوبائی حلقہ پی پی 254 کے دیہاتوں نیز چنی گوٹھ اور اوچشریف کے شہریوں کی بڑی تعداد برابر فاروق حمید شیخ سے ان کی اقامت گاہ پر تعزیت کرنے آ رہی ہے۔فاروق حمید شیخ کے علاوہ ان کے دیگر بھائی ڈاکٹر عابد حمید شیخ،چئیرمین یونین کونسل خالد حمید شیخ اور شاہد حمید شیخ بھی ڈیرے پر تعزیت کے لئے آنے والوں سے ملاقات کے لئے موجود رہتے ہیں۔