مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر خاندان عباسیہ کو دلی صدمہ ہوا۔ پرنس بہاول عباسی

مالدیپ میں قیام کے دوران مخدوم سید ظفر گیلانی کی اہلیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی چنانچہ فون کرکے انکے فرزندگان سے تعزیت کی۔
امیر آف بہاولپور کے ولی عہدکے مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی اقامت گاہ پر تعزیتی کلمات مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
بہاولپور: پرنس بہاول خان عباسی نے کہا ہے کہ عباسی خاندان کو سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی اہلیہ محترمہ اور مخدومزادگان سید احسن گیلانی، سید عثمان گیلانی اور سید مومن شمس گیلانی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مخدوم سید ظفر گیلانی کی اقامت گاہ پر اپنے تعزیتی کلمات میں کیا۔ پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ وہ مالدیپ میں تھے۔ جب انہیں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی اہلیہ کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی جس پر انہوں نے فی الفور ٹیلی فون کال کرکے مخدوم ظفر حسن گیلانی کے صاحبزادگان سے تعزیت کی۔ پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ ان کے والد محترم نواب صلاح الدین عباسی بھی مخدوم ظفر حسن گیلانی کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے اس موقع پر مخدوم ظفر حسن گیلانی کی اہلیہ محترمہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ میاں نوید ایاز، یحییٰ خان کلاچی، ملک محبوب آرائیں ایڈووکیٹ، میاں عبدالمجید جمشید اور دیگر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔