Contact Us

پرنس بہاول عباسی کی سابق ایس ڈی او باؤ محمد الطاف اور میاں عبدالمعنم ایڈووکیٹ کی دادی کے انتقال پر تعزیت

Condolences of Prince Bahawal Abbasi
پرنس بہاول خان عباسی سابق ایس ڈی او باؤ محمد الطاف مرحوم اور میاں عبدالمعنم ایڈووکیٹ کی دادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے

امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے سوگوار خاندانوں سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

احمد پور شرقیہ+چنی گوٹھ (نامہ نگاران) پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ وہ اگلے روز سیٹلائٹ ٹاؤن گئے جہاں انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سابق ایس ڈی او باؤ محمد الطاف کے اچانک انتقال پر ان کے صاحبزادگان ڈاکٹر ارسلان اور ڈاکٹر عثمان سے تعزیت کی۔ پرنس بہاول عباسی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ قبل ازیں پرنس بہاول خان عباسی چنی گوٹھ گئے جہاں انہوں نے میاں عبدالمعنم ایڈووکیٹ کی دادی کے انتقال پر ان سے اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ انہوں نے میاں عبدالماجد مہند سے بھی اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ۔

Condolences of Prince Bahawal Abbasi

مزید پڑھیں