Contact Us

احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام سب ڈویژن احمدپورشرقیہ کے مرحوم صحافیوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Condolence reference in memory of late journalists organized by Ahmedpur Union of Journalists

سب ڈویژن احمدپورشرقیہ کے مرحوم صحافیوں قدوس انصاری, مرزا منصور یاور, فضل جیلانی .بشیر انصاری, بشیر راہی, جاوید آفتاب, نور احمد کھوکھر ,رسول بخش نسیم ,عبدالغنی لگا اور مظہر رشیدکی طویل صحافتی خدمات پر احسان احمد سحر کا شاندار خراج عقیدت –

احمد پور یونین آف  جرنلسٹس احمد پور شرقیہ   کے زیر اہتمام آج دوپہر النور کاٹن فیکٹری میں سب ڈویژن احمدپورشرقیہ کے مرحوم صحافیوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ    احسان احمد سحر نے کی

تقریب میں نظامت کے فرائض جنرل سیکریٹری   عمران لاڑ نے سرانجام دیے  جبکہ صدر ڈاکٹر عبدالمجید ثاقب اور میزبان چیئرمین احمد پور یونین آف جرنلسٹ ملک وزیر احمد کوکھر مہمان اعزاز کے طور پر شریک ہوئے

احسان احمد سحر   نے اپنے مفصل صدارتی خطاب میں احمد پور شرقیہ میں اردو صحافت کے بانی قدوس انصاری سینئر صحافی مرزا   منصور یاور فضل جیلانی بشیر انصاری, بشیر راہی جاوید آفتاب,  نور احمد کھوکھر رسول بخش نسیم عبدالغنی لگا اور مظہر رشیدکی   طویل صحافتی خدمات پر   انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

احسان احمد سحر چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور  نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے معروف صحافیوں کے تجربات اور ان کے ساتھ اپنی خوشگوار یادوں کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ان سینئر صحافیوں کی کمی محسوس کرتے ہیں جنہیں صحافت کے شعبہ پر مکمل دسترس حاصل تھی تعزیتی ریفرنس میں صدر احمد پور یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کوآرڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی جنرل سیکرٹری   عمران لاڑ    سینئر صحافیوں محمد یامین کمبوہ حمیداللہ خان عزیز اور محمد ظفر خان کے علاوہ دیگر نے بھی اظہار خیال کیا  اور مرحوم صحافیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا

تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر سب ڈویژن احمد پور شرقیہ کے تمام مرحوم صحافیوں کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی, سینئر صحافی محمد یامین کمبوہ نے چیف ایڈیٹر روزنامہ نواۓ احمد پور سرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری  

سابق ہیڈمسٹرس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی

Condolence reference in memory of late journalists organized by Ahmedpur Union of Journalists

مزید پڑھیں