Contact Us

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن وہاڑی سید ماجد علی نقوی کی ناگہانی وفات پر ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس

Condolence meeting for Deputy Director Information Wahari Syed Majid Ali Naqvi

بہاول پور:21/اکتوبر  : ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن وہاڑی سید ماجد علی نقوی کی ناگہانی وفات پر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور میں ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر عابدحسن رضوی، ڈاکٹر نسیم ندیم، فضل محمود اور محکمہ کے  ملازمین موجود تھے۔اجلاس میں سید ماجد علی نقوی کی وفات پر اظہار رنج و غم کیا گیا اور مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ڈائریکٹر انفارمیشن ڈاکٹر ناصر حمید نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر سید ماجد علی نقوی مرحوم محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے۔مرحوم نے اپنی سرکاری ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں انجام دیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ماجد علی نقوی مرحوم کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو یہ عظیم سانحہ ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

مزید پڑھیں