بزرگ دینی و سیاسی شخصیت مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری کی صاحبزادے مخدوم سید نسیم عباس بخاری کے ہمراہ مدیر احسان احمد سحر سے اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم سید نسیم عباس بخاری نے مدیراحسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی
احمد پور شرقیہ :(سٹاف رپورٹر)جانو والہ کی معروف بزرگ دینی و سیاسی شخصیت مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری اور ان کے صاحبزادے مخدوم سید نسیم عباس بخاری صوبائی ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 251 مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے آج شام ان کی اقامت گاہ پر آئے مبارک پورکے صحافی آصف محمود چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے- مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری اور پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما مخدوم سید نسیم عباس بخاری نے احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کی- مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کراتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کی
بشری کوتاہیوں کو درگزر فرمائیں اور ان کی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دیں- بزرگ مذہبی وسیاسی شخصیت مخدوم سید ذوالفقار حسین بخاری نے مدیر
احسان احمد سحر کی بہترین صحت اور ان کے عزت وقار میں اضافہ کے لیے بھی خصوصی دعا مانگی -مدیر احسان احمد سحر نے مخدوم سید ذلفقار حسین بخاری کی آمد پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیرانہ سالی کے باوجود غم کی اس گھڑی میں ان کے پاس ائے جس پر وہ ان کے انتہائی مشکور ہیں
