Advertisements

صاحبزادہ محمد عمر داؤد عباسی کی مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی

condolence from sahibzada umar dawood abbasi
Advertisements

نواب آف بہاولپور مرحوم کے پوتے نے مدیر احسان احمد سحر کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی اور ان کی اہلیہ کے رحلت کر جانے پر دکھ وافسوس کا اظہار کیا اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )سابق ریاست بہاولپور کے آخری تاجدار حکمران نواب جنرل سر صادق محمد خان عباسی کے پوتے صاحبزادہ محمد عمر داؤد خان عباسی مرکزی وائس چیئرمین اتحاد عباسیہ پاکستان نے آج شام مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پر ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گر لز ہائی سکول کے انتقال پر تعزیت کی اور اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا- صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے اس موقع پر سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مدیر احسان احمد سحر کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی- مدیر احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ ان کے بھتیجے انس خان اور ملک محمد عابد بھی اس موقع پر موجود تھے

Advertisements
condolence from sahibzada umar dawood abbasi
احمد پور شرقیہ: صاحبزادہ محمد عمر داؤد عباسی مرکزی وائس چیئرمین اتحاد عباسیہ پاکستان مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ اور ملک محمد عابد بھی موجود ہیں