Contact Us

خاندانی روایات کا امین ہوں حلقے کے عوام کو دکھ درد میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتا پرنس بہاول خان عباسی

condolence from prince bahawal

عوام کی خدمت اور ان کے غم بانٹنا میری زندگی کا مقصد ہے, ولیعہد بہاولپور کا سب ڈویژنل کورٹس کے سی او محمد اشفاق سندھا کی والدہ محترمہ کیلئے دعائے مغفرت کر تے ہوئے اظہار خیال

احمدپورشرقیہ () عوام کی خدمت اور غم بانٹنا میری زندگی کامقصد ہے، ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی کا محمد اشفاق سندھا سی او سب ڈویژنل کورٹس کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کے دوران انکی رہائشگاہ پر اظہار خیال. پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ خاندانی روایات کاامین ہوں حلقہ کے عوام کو کسی دکھ درد میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتاہوں. عوام کی فلاح بہبود اور انکے مسائل کے حل کیلئے سیاست میں قدم رکھا ہے. پرنس بہاول عباسی نے مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. اس موقع پر سابق سول جج یحییٰ خان کلاچی، سابق چیئرمین ضلع کونسل سردار فیض خاکوانی، شیخ عزیز الرحمن، سابق کونسلرز،امتیاز حسین جعفری، مخدوم علی رضا کاظمی، جان محمد چوہان، اعجاز مغل،انوار نبی نور، خادم شاہین لاشاری دیگر درجنوں افراد نے بھی مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور فاتحہ خوانی کی

مزید پڑھیں