Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی شاہی قبرستان کے مجاور اللہ بچایا کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت

Condolence from Prince Bahawal
پرنس بہاول خان عباسی شاہی قبرستان کے مجاور اللہ بچایا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے اپنے دادا نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم اور پر دادا نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کے مزارات پربھی فاتحہ خوانی کی

 ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) پرنس بہاول خان عباسی گذشتہ روز ڈیراور گئے جہاں انہوں نے شاہی قبرستان کے مجاور اللہ بچایا کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کی انہوں نے اس موقع پر اللہ بچایا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا- صادق گڑھ  واپسی سے قبل امیر آف بہاولپور کے ولی عہد شاہی قبرستان بھی گئے جہاں انہوں نے اپنے دادا نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم اور  پر دادا نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی پھولوں کی چادریں چڑھائی- پرنس بہاول خان عباسی نے اس موقع پر چولستانی بچوں میں جوسز اور نقد رقم بھی تقسیم کی

Advertisements