مہر احمد شیر کاٹھیہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی مدیر احسان احمد سحر سے تعزیت کے لیے آمد
Advertisements
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) احمد پور شرقیہ کے ممتاز سینیئر قانون دان مہر احمد شیر کاٹھیہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے آج صبح مدیر نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ کر ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر تعزیت کی- انہوں نے سیدہ نجمہ بُخاری مرحومہ مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مدیر احسان احمد سحر کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی-