Contact Us

گریس کمپیوٹرز بہاولپور کے پروپرائٹر عارف منظور کی مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر تعزیت کے لیے آمد

condolence from grace computer arif manzoor
احمد پور شرقیہ :گریس کمپیوٹرز بہاولپور کے پروپرائٹر عارف منظور اور ان کے اسسٹنٹ محمد رضوان مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

عارف منظور اور ان کے اسسٹنٹ محمد رضوان نے احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی گروپ کے مرکزی کوارڈینیشن سیکرٹری حکیم محمد حسنین اور ان کے صاحبزادے محمد اجمل قادری بھی اس موقع پر موجود تھے

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) بہاولپور شہر کے معروف بزنس مین اور گریس کمپیوٹرز کے پروپرائٹر عارف منظور آج صبح سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کی اقامت گاہ پر آئے جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی- عارف منظور کے اسسٹنٹ محمد رضوان بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ جمیعت علماء اسلام نظریاتی گروپ کے مرکزی کوارڈینیشن سیکرٹری حکیم محمد حسنین اور ان کے صاحبزادے محمد اجمل قادری بھی اس موقع پر موجود تھے

condolence from Hakeem Muhammad Hassnain
احمد پور شر قیہ: جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے مرکزی کوارڈینیشن سیکرٹری حکیم محمد حسنین اور ان کے صاحبزادے محمد ا جمل قادری مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے

مزید پڑھیں