گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی سجادہ نشین میاں صلاح الدین اویسی کے انتقال پر میاں نجیب الدین اویسی اور میاں شعیب اویسی سے تعزیت فاتحہ خوانی کی

Condolence from Governor Punjab Muhammad Balighur Rehman
سمہ سٹہ:سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی صاحبزادہ میاں صلاح الدین اویسی کی وفات پر گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن ان کی رہائش گاہ خانقاہ شریف پر سابق ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی اور جانشین سابق ایم پی اے میاں محمد شعیب اویسی سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کررہے ہیں ڈاکٹر رانا طارق خان، میاں عثمان نجیب اویسی ودیگر موجود ہیں

سمہ سٹہ (نامہ نگار) گورنرپنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن کی سجادہ نشین دربارعالیہ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ میاں صلاح الدین اویسی کی وفات پرخانقاہ شریف ان کی رہائش گاہ پرآمد سابق ایم این اے وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور صاحبزادہ میاں نجیب الدین اویسی اوران کے جانشین سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں محمد شعیب اویسی سےاظہار تعزیت کی اورمرحوم میاں صلاح الدین اویسی کی ایصال ثواب بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی اوردعا کی اس موقع پر رہنما مسلم ن وٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر رانا محمد طارق خان، گورنر پنجاب کے چیف آف سٹاف آفیسر میاں شاہد اقبال،میاں عثمان نجیب اویسی، میاں شہزاد اویسی ودیگر موجود تھے

مزید پڑھیں