کسان بورڈ پاکستان کے وفد کی مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ کی قیادت میں مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر امد

condolence-from-delegation-of-kisan-board-pakistan
احمد پور شرقیہ: کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ اور دیگر قائدین فیاض خان بلوچ ،شیخ محمد اسلم ،ملک غلام مصطفی چنڑ ، اور ملک قاسم نائچ مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی

کسان بورڈ تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر فیاض خان بلوچ کسان بورڈ بہاولپور کے صدر ملک غلام مصطفی چنڑ نائب صدر شیخ محمد اسلم اور کسان بورڈ تحصیل احمد پور شرقیہ کے نائب صدر ملک قاسم نائچ تعزیت کرنے والے قائدین میں شامل تھے

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )کسان بورڈ پاکستان کے وفد کی مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ کی قیادت میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آمد تفصیلات کے مطابق مرکزی چیئرمین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش لاڑ،غلام مصطفی چنڑ صدر کسان بورڈ بہاولپور،فیاض خان بلوچ صرر کسان بورڈ تحصیل احمد پور شرقیہ، شیخ محمد اسلم نائب صدر کسان بورڈ بہاولپور ،اور ملک قاسم نائچ نائب صدر کسان بورڈ احمد پور شرقیہ نے مزید روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کے رحلت کر جانے پر تعزیت کی اور اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کسان بورڈ کے قائدین نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کے لیے دعا کی- کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی چیئرمین جام حضور بخش لاڑ اور دیگر قائدین نے مدیر احسان احمد سحر کیلیے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا –

مزید پڑھیں