قاضی عدنان فرید کی مدیر احسان احمد سحر سے اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے رحلت کر جانے پر تعزیت

مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے لاہور سے واپسی کے بعد احسان احمد سحر کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ برستور جاری ہے جو 19 ستمبر کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملیں -دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینیئر نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید نے لاہور سے احمد پور شرقیہ واپس پہنچنے کے بعد مدیر احسان احمدسحر سے ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ملاقات کی اور ان کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا -مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما محمد اسلم قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے -قاضی عدنان فرید نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالی سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور مدیر احسان احمد سحر اور دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے (امین)