Advertisements

چنی گوٹھ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ کی قیادت میں یوم مذمت غدار پاکستان ریلی

Condemnation Day Traitor Pakistan Rally in Channi Goth
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 حسن عسکری شیخ کی قیادت میں  یوم مذمت غدار پاکستان ریلی نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نعرے بازی کی ۔شہریوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کو غدار پاکستان قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرونی ملک دشمن ایجنڈے کے تحت پاکستان کو نقصان پہنچایا ، شہریوں کا  پی ٹی آئی قیادت کو گرفتار کرکے ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، ریلی ڈیرہ حسن عسکری شیخ سے  برآمد ہو کر اوچشریف روڈ تک نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور عمران خان کے خلاف نعرے لگائے ، ریلی میں سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفار حیدری ، جام شاہ محمد نہایا ، رانا ساجد غفار ، راؤ رضوان علی ، ملک صفدر علی ، راؤ محمود الحسن ، مہر محمد رفیق ، اللہ دتہ پنوار ، حاجی اصغر علی ، مہر محمد ریاض ، ملک اللّٰہ بخش بوہڑ ، محمد افضل پنوار ، ملک مجید ماتم ، رانا محمد افضل ، رانا محمد جاوید ، رانا عبدالخالق ، ملک کالا کلیار ، رانا محمد ماجد ، مہر محمد جنید ، عبد الرشید پنوار اور دیگر موجود تھے ۔