Advertisements

ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

Commissioner Dr. Ehtesham Anwar
Advertisements

خیرپور ٹامیوالی کے نواحی علاقے ”کھنڈاں موڑ“ پر ہونے والے خطرناک حادثوں کی روک تھام او مستقل اقدامات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

بہاول پور:17/مارچ :کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انورنے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نیخیرپور ٹامیوالی کے نواحی علاقے ”کھنڈاں موڑ“ پر ہونے والے خطرناک حادثوں کی روک تھام اورمستقبل کی پیش بندی کے طور پر مستقل اقدامات کرنے کی غرض سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینر ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ہو ں گے جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری، (سی اینڈ ڈبلیو)ساؤتھ پنجاب، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس اورڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے بطور ممبر شامل ہیں۔ کمشنر بہاول پور کے احکامات کے تحت کمیٹی اس جگہ پر ہونے والے خطرناک حادثات کی وجوہات اور تکینکی خرابیوں کا جائزہ لے کر پندرہ دن کے اندر اندر3 / اپریل2023ء تک رپورٹ پیش کرے گی تاکہ ذمہ داران کا تعین کرنے قرار واقعی سزا دی جا سکے۔ واضح رہے کہ اس مقام کھنڈا موڑ، بہاولپور – حاصل پور روڈ پر20 فروری 2023 کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی اور ابتدائی تحقیقات پریہ بات سامنے آئی کہ اس جگہ پر مہلک حادثات کا رونما ہونا ایک معمول ہے۔ تیز موڑ کی وجہ سے، وقتاً فوقتاً، قیمتی جانوں کا ضیاع یا سنگین چوٹیں اور فریکچر ہوتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے دستیاب ریکارڈ کے مطابق، امسال فروری کے مہینے میں 5 ایسے حادثات  واقع ہوئے۔ اس جگہ کو علاقے کے مکینوں کے لیے ”خونی موڑ“کے نام سے جانا جاتا ہے۔کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کے احکامات کے مطابق چونکہ ایک ہی جگہ پر عرصہ دراز سے مہلک حادثات رونما ہو رہے ہیں اور متعلقہ افراد یا محکموں کی جانب سے کوئی بھی ٹھوس اصلاحی اقدام نہیں کیا گیا اس لیے قیمتی جانوں کے نقصان سے بچاؤ کے لیے  گاڑیوں کو نقصان و تدارک کے لیے جامع انکوائری کی ضرورت ہے۔ اس لیے ذمہ داری کا تعین کرنے اور ذمہ دار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مزید سفارشات دینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوسڑک کے ڈیزائن میں خرابی کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات  بھی تجویز کرے گی۔اعلیٰ سطحی کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ و ہ اپنی رپورٹ 3 اپریل تک ہر صورت میں کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔ علاوہ ازیں سپرنٹنڈنگ انجینئر، ہائی ویز سرکل بہاولپور کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ریکارڈ پیش کریں اورا کمیٹی کی ضرورت کے مطابق درکارکوئی اور مدد فراہم کریں۔

Advertisements