مدیر احسان احمد سحر کی والدہ ماجدہ کے نام سے منسوب مسجد حنیفہ میں تراویح ختم قران شریف کی روح پرور محفل
مولانا محمد احمد جالندھری ، حکیم محمد حسنین ،احسان احمد سحر، اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ، پروفیسر شہزاد احمد خان، حاجی محمد ارشد, تنویر خان سحر اور حاجی عبدالعزیز قریشی نے نماز تراویح کے امام مفتی محمد فرقان اور سامع محمد فیصل کو ہار اور رومال پہنائے
احمد پور شرقیہ :چوک بازار سے ملحقہ مدیر احسان احمد سحر کی والدہ ماجدہ مرحومہ کےنام سے منسوب نو تعمیر مسجد حنیفہ میں نماز تراویح کے بعد قران مجید کے ختم شریف کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی انٹرنیشنل تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مولانا محمد احمد جالندھری ،مر کزی جمیعت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبہ پنجاب حکیم محمد حسنین اور مدیر احسان احمد سحر نے خطاب کیا،ختم قرآن مجید کی تقریب میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز یونین کے صدر حاجی عبدالعزیز قریشی ، سابق اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک تنویر احمد خان سحر ، اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ ، پروفیسر شہزاد احمد خان, ،نوجوان صحافی غلام حسین قریشی,،سالک اعجاز خان ،انس اعجاز خان ،رانا محمد سلیم ،عبدالجبار گردیزی، شوکت دہلوی ،حاجی محمد ارشد ،محمد سجاد،اشفاق سندا
عبد الوحید قریشی ،کے علاوہ صحافیوں ، نمازیوں اوراہلیان محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکت کی

مسجد حنیفہ میں نماز تراویح میں ختم قران کی تقریب کے شرکاء کا ایک گوشہ
تقریب میں سینئر صحافی شبیر احمد قریشی اور مفتی محمد فرقان نے ہدیہ نعت پیش کیا جبکہ مہمان خصوصی مولانا محمد احمد جالندھری ، حکیم محمد حسنین ،احسان احمد سحر، اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ، پروفیسر شہزاد احمد خان، امام مسجد مزار حضرت سید عبدااللہ شاہ رحمۃ اللہ علیہ حاجی محمد ارشد, تنویر احمد خان سحر اور حاجی عبدالعزیز قریشی نے نماز تراویح کے امام مفتی محمد فرقان اور سامع محمد فیصل کو ہار اور رومال پہنائے جبکہ احسان احمد سحر نے اُنہیں مٹھائی پیش کی۔ ختم قرآن مجید میں موجود شرکاء میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی – اس روح پرور تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی مولانا محمد احمد جالندھری نے بانی مسجد مدیر احسان سحر ،اُنکے مرحوم والدین اور شرکاء تقریب کے لئے خصوصی دعا کرائی

