مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اللہ آباد میں شٹر ڈاؤن

مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد کے زیر اہتمام بھٹی چوک اللہ آباد سے میلاد چوک(کمیٹی چوک)تک پر امن ریلی نکالی گئی
اللہ آباد( نامہ نگار)مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اللہ آباد میں شٹر ڈاؤن ہڑتال،اور مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد کے زیر اہتمام بھٹی چوک اللہ آباد سے میلاد چوک(کمیٹی چوک)تک پر امن ریلی نکالی گئی۔ریلی سے صدر انجمن تاجران رانا ذوالفقار علی،رانا محمد افتخار خرم،محمد ندیم خان،چوہدری بشارت علی اور سید اصغر علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مسلم ممالک امریکہ اور دیگر ممالک مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرائیں اور فلسطینیوں کی آزاد مملکت کے لیے اپنا کردار اداکریں۔
تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح اللہ آباد میں بھی مرکزی انجمن تاجران کی کال پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی اور مرکزی انجمن تاجران اللہ آباد کی طرف سے دکانداروں اور شہریوں کے ہمراہ بھٹی چوک سے کمیٹی چوک اللہ آباد تک ریلی نکالی گئی ریلی میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر رانا ذوالفقار علی رانا محمد افتخار خرم محمد ندیم خان چوہدری بشارت علی چوہدری بشیر احمد اختر شاہین محمد امتیاز گجر ریاض حسین عباسی ناصر محمود بھٹی حاجی سعید احمد کلہوڑہ عبدالر شید بھٹی ملک محمد عربی محمد آصف بھٹی محمد کاشف بھٹی محمد حنیف خان سید خرم شاہ زوہیب افتخار محمد ایاز بلوچ محمد عامر بھٹی شہزاد سمیجہ سید حسنین عباس محمد وسیم بھٹی وکی قصاب اکرم بلوچ رشید بلوچ صفدر ہاشمی محمدبلال بھٹی شاہ زیب شاہ سمیت کثیر تعداد میں شہری شریک ہوئے اور پولیس چوکی اللہ آباد کی نفری بھی موجود تھی۔#