Advertisements

کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے جرنلسٹس الائنس پاکستان کے منشور کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا

Commonwealth Journalists Association highlights Journalists Alliance Pakistan's manifesto on global stage.
Advertisements

رورل علاقوں میں صحافیوں کے تحفظ، آزادیٔ صحافت اور پیشہ ورانہ معیار سے متعلق رہنما اصول بین الاقوامی صحافتی برادری تک پہنچ گئے

کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جرنلسٹس الائنس پاکستان کے قیام اور اس کے منشور کو نمایاں انداز میں شائع کرتے ہوئے پاکستان کے رورل اور علاقائی صحافیوں کے تحفظ، آزادیٔ صحافت اور پیشہ ورانہ معیار سے متعلق پیش کیے گئے رہنما اصولوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے۔

Advertisements

"پاکستانی صحافیوں نے رورل علاقوں میں صحافیوں کے تحفظ اور آزادیٔ صحافت کے لیے رہنما اصول مرتب کیے” کے عنوان سے شائع ہونے والی رپورٹ میں جرنلسٹس الائنس پاکستان کے منشور کی اہم شقوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ منشور رورل اور علاقائی صحافیوں کے تحفظ، ذمہ دار صحافت، پیشہ ورانہ تربیت، ڈیجیٹل تحفظ، خواتین صحافیوں کی شمولیت، صحافتی تنظیموں کے باہمی تعاون اور آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے ایک جامع لائحۂ عمل پیش کرتا ہے۔

رپورٹ میں اس امر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے کہ جرنلسٹس الائنس پاکستان رورل پریس کلبوں، اور نمائندہ صحافتی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کرتے ہوئے صحافی برادری کے حقوق، پیشہ ورانہ ترقی اور ادارہ جاتی مضبوطی کے لیے کام کر رہا ہے۔

صحافتی حلقوں کے مطابق کامن ویلتھ جرنلسٹس ایسوسی ایشن جیسے بین الاقوامی صحافتی ادارے کی سرکاری ویب سائٹ پر جرنلسٹس الائنس پاکستان کے منشور کی اشاعت پاکستان کے رورل اور علاقائی صحافیوں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے پیش کی گئی تجاویز کو عالمی صحافتی برادری تک پہنچانے کی ایک اہم پیش رفت ہے، جو آزادیٔ صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور پیشہ ورانہ معیار کے فروغ کے حوالے سے بین الاقوامی توجہ کی عکاس ہے۔

جرنلسٹس الائنس پاکستان کے بانی اور میڈیا ایڈوائزر احسان احمد سحر نے واضح کیا ہے کہ یکم اگست کو منعقد ہونے والے اجلاس میں تنظیم کے منشور کی منظوری کے ساتھ ساتھ 20 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل بھی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تنظیم میں کوئی انتظامی عہدہ نہیں رکھیں گے اور صرف بانی اور میڈیا ایڈوائزر کی حیثیت سے رہنمائی فراہم کریں گے، جبکہ تنظیم کے انتظامی امور منتخب قیادت اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد ہوں گ