Advertisements

کمشنر ڈاکٹر احتشام انور ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید ڈپٹی کمشنر ظہیر انور اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کا بہاولپور شہر میں قائم مفت آٹا ڈسٹریبیوشن پوائنٹس کا وزٹ

Commissioner visit to free flour distribution points established in Bahawalpur city
Advertisements

بہاول پور 26/مارچ ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ، اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے مستحق افراد کے لئے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور، گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ ایس ای کالج اور گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے آٹا کی بلاتعطل فراہمی اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مستحق افراد کے لئے بیٹھنے کی جگہ، بزرگ اور معذور افراد کے لئے علیحدہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ علاوہ ازیں مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر میڈیکل سنٹر میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ مفت آٹا کی تقسیم کے لئے قائم پوائنٹص میں پولیس فورس بھی تعینات ہے۔