Advertisements

کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کا بورسٹل انسٹیٹیوٹ اینڈ جیو نائل جیل بہاولپور کا وزٹ

commissioner visit to Borstal Institution and Juvenile Jail Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور:9/ستمبر کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد طیب، سپرنٹنڈنٹ بورسٹل جیل ملک مشتاق، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے اسیر بچوں سے ملاقات کی۔انہوں نے اسیر بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اچھا شہری بننے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ اسیر بچے جیل میں گزرتے ہوئے اسیری کے وقت کا بہترین استعمال کریں اور اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں۔انہوں نے تلقین کی کہ اسیر بچے اپنی زندگی کے مقاصدکا ازسرنو تعین کریں اور ان مقاصد کے حصول کے لئے دلجمعی سے محنت کریں۔انہوں نے کہا کہ اسیر بچے جیل سے رہائی کے بعد اپنی زندگی کے خواب پورے کریں اورمعاشرے کے مفید اور کارآمد شہری بن کر ایک بھرپور زندگی گزاریں۔انہوں نے اسیر بچوں سے تعلیم کے متعلق مختلف سوالات بھی کیے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔دریں اثناء کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے بورسٹل جیل کے سکول، کمپیوٹر روم، ورکشاپ اور لائبریری کابھی دورہ کیااور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔