کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی کی احمد پور شرقیہ آ مد مدیر احسان احمد سحر سے اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری کے انتقال پر تعزیت
جناب فیاض حسین عباسی نے سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا مانگی
کمشنر سکھر ڈویژن نے تعزیت کرنے کے بعد مدیر احسان احمد سحر کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی ،مدیر احسان احمد سحر کے دونوں چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ اور پروفیسر شہزاد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے
احمد پور شرقیہ: کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسین عباسی نے تعزیت کرنے کے بعد مدیر احسان احمد سحر کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی اس موقع پر ان کا مدیر احسان احمد سحر اور ان کے چھوٹے بھائیوں اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ اور پروفیسر شہزاد احمد خان کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو
احمد پور شرقیہ( نامہ نگار )کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسینّ عبّاسی اتوار کی صبح مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن تشریف لائے جہاں انہوں نے انکی اہلیہ سیدہ نجمہ بُخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے انتقال کر جانے پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا-انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور انکی آخری آرام گاہ پر اپنی رحمت کا سائبان پھیلا دے-کمشنر سکھر نے مرحومہ و مغفورہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی-مدیر احسان احمد سحر کے دونوں چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ اور پروفیسر شہزاد احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے- کمشنر سکھر ڈویژن فیاض حسینّ عباسی نے سیدہ نجمہ بُخاری کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی