Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا دریائے ستلج، پنجند ہیڈ ورکس اور اس سے ملحقہ دیگر فلڈ بینکس ایل ایم بی اور احمد پور شرقیہ فلڈ بینک کا دورہ

Commissioner Raja Jahangir visits Sutlej River

بہاولپور  6 /جولائی( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے آج یہاں دریائے ستلج، پنجند ہیڈ ورکس اور اس سے ملحقہ دیگر فلڈ بینکس ایل ایم بی (Left Marjnal Bank)، آر ایم بی (Right Marjinal Bank)اور احمد پور شرقیہ فلڈ بینک کا دورہ کیااورمون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ڈی او پنجند ہیڈ ورکس خالد محمود، ایکسئن پنجند ہیڈ ورکس کاشف علی خان اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122باقر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہال پور ڈویژن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں میں پانی کی موجودہ صورتحال کے مطابق سیلاب کا خدشہ نہیں ہے اوربروئے کار لائے گئے حفاظتی اقدامات کے حوالہ سے بھی مجموعی طور پر صورتحال تسلی بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجند ہیڈ ورکس کی Capicityکو 7لاکھ کیوسک سے بڑھا کر 8لاکھ 65ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے اور یہ کام مکمل ہو چکا ہے۔نیز پنجندہیڈ ورکس سے ملحقہ فلڈ بینکس”Left Marjinal Bank“اور ”Right Marjinal Bank“پر بھی تمام کام مکمل ہو چکے ہیں اور وہ بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے لئے محفوظ ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ انہار و محکمہ آبپاشی دریا کے پشتوں اور حفاظتی بندوں کی موثر مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اورمستقبل میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے تمام محکمہ جات مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

مزید پڑھیں