Contact Us

کمشنر راجہ جہانگیرا نور کا بہاول پور شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج و صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے دورہ

Commissioner Raja Jahangir Anwar's visit to assess the situation of sewage and sanitation in different areas of Bahawalpur city

بہاول پور:6/دسمبر  کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیرا نور نے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج و صفائی ستھرائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ انہوں نے اسلامی کالونی، گرین ٹاؤن اور شاداب کالونی میں نکاسی آب اور حالیہ سیوریج اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن بہاول پورمیاں محمد آصف، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے/ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ سیوریج لائنز کی صفائی و ڈی سلٹنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ مین ہولز کے ڈھکن اور صفائی ستھرائی کے نظام کو ممکن بنایا جائے۔، کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ بہاول پور شہر کے ہر علاقہ میں سینٹری انسپکٹر اور متعلقہ نگران کے فون نمبرآویزاں کیے جائیں اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے عوامی شکایات کے ازالہ کے نظام کو مزید مؤثر کیا جائے۔

مزید پڑھیں