بھارت نے مقبوضہ کشمیرکا سٹیٹس تبدیل کرکے مظلوم کشمیریوں کو ان کے جائزحق سے محروم کردیا کمشنر راجہ جہانگیر انور

پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو
بہاول پور:4/ فروری: کمشنربہاولپورڈویژن راجہ جہانگیرانورنے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خوداداریت کے لیے پوری دنیا میں آواز اٹھ رہی ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیرکا سٹیٹس تبدیل کرکے مظلوم کشمیریوں کوان کے جائزحق سے محروم کردیا ہے۔یہ بات انھوں نے پنجاب آرٹس کونسل بہاولپورکے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں منعقدہ تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنرکوآرڈینیشن فیصل عطا خان اورڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنربہاولپورڈویژن راجہ جہانگیرانورنے کہا کہ آج کی تصویری نمائش مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی جدوجہدمیں شریک ہے اورشانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔عالمی انصاف کے اداروں کواپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرجلدپاکستان کا حصہ ہوگا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل سجادحسین نے کہا کہ یہ نمائش کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی ہے اور یہ نمائش تین دن تک جاری رہے گی۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن سیدعابدرضوی، پروفیسر ڈاکٹرنوازکاوش، اسسٹنٹ ڈائریکٹرذکااللہ، سہیل کامران، ماہ جبین طاہر،معروف آرٹسٹ افضل جہانگیر اورغلام حسین دیگر موجودتھے۔
