Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں فلڈ کی صورت حال کا جائزہ

Commissioner Raja Jahangir review of the flood situation at Head Sulaimanki
Advertisements

محکمہ انہار حفاظتی بندوں اور پشتوں کی مضبوطی و نگرانی کو یقینی بنائے اور دریائی کٹاؤ کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جائے کمشنر کی ہدایت

بہاول پور:یکم ستمبر( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں فلڈ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول نگر کیپٹن (ر)محمد وسیم،چیف انجینئر انہار بہاول پور زون خالد بشیر گجر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ محکمہ انہار کے افسران نے کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے ستلج میں فیروز پور گنڈا سنگھ کے مقام پر گیج 8.70 فٹ اور 275کیوسک (فالنگ پوزیشن) ہے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر ان فلُو 19543کیوسک اور آوٹ فلُو 7752کیوسک ہے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کو بتایا گیا کہ صادقیہ کینال میں 4707کیوسک،فورڈ واہ میں 2582 کیوسک اور پاکپتن کینال میں 4502کیوسک ہے اور مجموعی طور پر صورت حال نارمل ہے۔ انتظامی افسران نے بتایا کہ ضلع بہاول نگر میں ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لیے  انتظامیہ کی جانب سے ضلع کی تین تحصیلوں میں 18 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن میں 5فلڈ ریلیف کیمپس منچن آباد میں، 6فلڈ ریلیف کیمپس بہاول نگرمیں اور 7فلڈ ریلیف کیمپس چشتیاں میں بنائے گئے ہیں۔نیز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122سمیت محکمہ سول ڈیفنس،محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ ہیلتھ، محکمہ خوراک، ضلعی انتظامیہ، پولیس اوردیگر تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پرفلڈ کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کمشنر بہاول پورڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ہدایت کی کہ محکمہ انہار حفاظتی بندوں اور پشتوں کی مضبوطی و نگرانی کو یقینی بنائے اور دریائی کٹاؤ کو بھی مسلسل مانیٹر کیا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے قبل از وقت نبردآزما ہوا جا سکے۔

Advertisements