کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ کھاد ڈیلرز کے سٹورز کا اچانک معائنہ
کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ بہاول پور کے مضافاتی علاقوں میں کھاد ڈیلرز کے سٹورز کا اچانک معائنہ
بہاول پور:8/جون ( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ بہاول پور کے مضافاتی علاقوں چک نمبر 42ڈی بی اڈا، چاندی چوک یزمان اور مٹھڑا بنگلہ کے مقام پر کھاد ڈیلرز کے سٹورز کا اچانک معائنہ کیااور کاشتکاروں کو مقررہ نرخ پر کھاد کی فراہمی کا جائزہ لیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے موقع پر موجود کاشتکاروں سے کھاد ڈیلرز کے سٹاک اور مقررہ نرخ پر فروخت بارے استفسار کیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کہ بہاول پور ڈویژن میں کھاد کی طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں اور کاشتکاروں کو حکومتی سبسڈی کے مطابق کھاد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ کاشتکاروں کا معاشی استحصال کرنے والے گراں فروش کھاد ڈیلرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔کمشنر بہاول پور نے موقع پر موجود کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی اور اس حوالہ سے متعلقہ محکمہ جات کو احکامات بھی جاری کئے۔