کمشنر راجہ جہانگیر انور کی گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو بہاول پور کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ

commissioner-raja-jahangir-briefing-to-governor

بہاول پور کے زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائےگورنر پنجاب کی ہدایت

بہاول پور:11/جولائی( )گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ بہاول پور کی تعمیر وترقی اور خوشحالی سمیت اس خطہ کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وہ بہاول پور کیمپ آفس میں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور اور ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر رانا محمد طارق اور میاں شاہد اقبال بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔ گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن نے ہدایت کی کہ بہاول پور کے زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے گورنر پنجاب کو بہاول پور کے ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔گورنر پنجاب میاں محمد بلیغ الرحمن نے ہدایت کی کہ گورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج، ایڈیشنل رنگ روڈ، انڈسٹریل زون کی تعمیر، بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل کو فوقیت دی جائے اورترقیاتی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ میعاد میں مکمل کیا جائے۔گورنر پنجاب نے بتایا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن، اسلامی کالونی سیوریج سسٹم، ہوم اکنامکس کالج روڈ کی کشادگی اور جھانگڑہ شرقی دو رویہ روڈ کے منصوبہ جات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں