Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا دریائے ستلج کے مقام پر ایمپریس برج بہاول پور کا دورہ

Commissioner Raja Jahangir Anwar's visit to Empress Bridge Bahawalpur at Sutlej River
Advertisements

حالیہ شدید بارشوں کے سبب پیدا شدہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں بہاول پور ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ نہیں کمشنر بہاول پور ڈویژن

بہاول پور:28/اگست( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے دریائے ستلج کے مقام پر ایمپریس برج بہاول پور کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی، چیف انجینئر انہار خالد بشیر،ایکسئن انہار حسیب احمد،ایکسئن انہار غلام محبوب ربانی اور انچارج ریسکیو 1122 باقر حسین سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری حالیہ شدید بارشوں کے سبب پیدا شدہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں بہاول پور ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ نہیں ہے تاہم حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لیے تمام محکمہ جات بروقت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور دریائی پٹی میں رہائش پذیر آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ کمشنر بہاول پورنے مزید کہا کہ دریائی پشتوں و حفاظتی بندوں کی درستگی و مضبوطی سمیت تمام احتیاطی تدابیر کو بروقت مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں لوگوں کی زندگیوں و املاک کا تحفظ یقینی بنانا حکومت پنجاب اور بہاول پور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں دریائے ستلج کے مختلف مقامات پرریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیرانورنے کہا کہ دریائے ستلج میں مختلف مقامات پر پانی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے تاہم ایمپریس بر ج اوردریائے ستلج کاپل خطرے سے مکمل طور پرمحفوظ ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ دریا کی بیٹ میں موجود افراد کو فوری طور پر دریا سے باہر امدادی کیمپوں میں منتقل کیا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔کمشنر بہاول پور نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں وبائی امراض اور دیگر تمام امراض سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات حفاظتی اقدامات اور متاثرین کی محفوظ پناہ گاہوں میں منتقلی کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لئے ریسکیو 1122 کو لائف جیکٹس اوردیگر اضافی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور ہدایت کی کہ محکمہ لائیو سٹاک متاثرہ علاقوں سے مویشیوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور ان کی مکمل دیکھ بھال کو یقینی بنائے۔

Advertisements
Commissioner Raja Jahangir Anwar's visit to Empress Bridge Bahawalpur at Sutlej River 2