Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا چولستان ترقیاتی ادارہ بہاول پور کا دورہ

Commissioner Raja Jahangir Anwar's visit to Cholistan Development Institute Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور: 4/ اکتوبر:  کمشنر بہاول پور راجہ جہانگیر انور نے چولستان ترقیاتی ادارہ بہاول پور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹرمحمد افضل، ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری احسان الحق، ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق بخاری اور ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن فیصل عطا خان بھی موجود تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ترقیاتی ادارہ بہاول پور مہر خالد احمد نے کمشنر بہاول پور کو بتایا کہ حالیہ الاٹمنٹ کے سلسلے میں چولستانی افراد کی تقریباً64000 درخواستیں وصول ہوئیں اور نوٹیفائیڈ سکروٹنی کمیٹی نے سکروٹنی کا کام 99فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ اب تک 27000درخواست گزاران کی درخواستوں کو درست قرار دیا گیا ہے۔ ان درخواست گزاروں کو جلدپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام قرعہ اندازی سے چولستان میں رقبہ الاٹ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے پہلی قرعہ اندازی کے تحت تقریباً2,50,000 ایکڑ رقبہ الاٹ کیا جائے گا۔ کمشنر بہاول پور کو بتایا گیا کہ کامیاب امیداواران کی فہرستیں اور مختص شدہ لاٹ ہائے کی تفصیلی لسٹیں آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ الاٹمنٹ کو شفاف بنایا جاسکے۔ بعدازاں کمشنر بہاول پور نے دفتر چولستان ترقیاتی ادارہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او امتیاز لاشاری اور ریونیو اسسٹنٹ سید ناظم رضا بخاری موجود تھے۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے الاٹمنٹ کے سلسلے میں جاری دفتری کارروائی کا عمل دیکھا اور متعلقہ افراد کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر چولستانی افراد کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کیں۔