اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کمشنر راجہ جہانگیر انور کا ضلع بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقہ رسول پور اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ

Commissioner Raja Jahangir Anwar visited Rasulpur

زمیندارہ بند سے زیر آب آنے والی فصلات کے نقصان کے ازالہ کے لئے سروے جلداز جلد مکمل کیاجائے متعلقہ افسران کو ہدایت

بہاول پور:3/اگست( )کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ضلع بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقہ رسول پور اور دیگر ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے جاگیر صادق آباد ہیڈپنجند سے گزشتہ دنوں زمیندارہ بند سے ملحقہ دریا کی پرانی گزر گاہ سے زیر آب آنے والی فصلات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ راجہ محمد قاسم محبوب جنجوعہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122باقر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ محبوب الٰہی کھر،ایکسئین محکمہ انہار کاشف علی اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زمیندارہ بند سے ملحقہ دریائی گزرگاہ سے زیر آب آنے والی فصلات کے نقصان کے ازالہ کے لئے سروے جلداز جلد مکمل کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس قائم کرکے فعال کئے جائیں۔ کمشنربہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں محکمہ ہیلتھاور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ، ریسکیو 1122کاسٹاف ریلیف سرگرمیوں کے لئے ہمہ وقت موجود رہیں اور فلڈ ریلیف کے حوالہ سے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ بعد ازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے  ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ ہیڈ پنجند کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر انہار بہاول پور زون خالد بشیر نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو موجودہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں