کمشنر راجہ جہانگیر انور کا قائد اعظم سولر انرجی پارک بہاول پور کااچانک دورہ

بہاول پور:10/ ستمبرکمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے قائد اعظم سولر انرجی پارک بہاول پور کااچانک دورہ کیا اور قائد اعظم سولر انرجی پارک کے کنٹرول روم سمیت دیگر تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور زاہد پرویز وڑائچ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ڈائریکٹر سکیورٹی اینڈ ایڈمن قائد اعظم سولر انرجی پارک بہاول پور کرنل (ر) محمد حسن ملک سے قائد اعظم سولر انرجی پارک کی پیدواری صلاحیت، ایڈمنسٹریشن، آپریشنل معاملات اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ لی۔ڈ ائریکٹر سکیورٹی اینڈ ایڈمن قائد اعظم سولر انرجی پارک بہاول پور کرنل (ر) محمد حسن ملک نے کمشنر بہاول پور ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 10ہزار مربع ایکڑ رقبہ پر محیط قائد اعظم سولر انرجی پارک انرجی ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب کا پراجیکٹ ہے اورقائد اعظم سولر انرجی پراجیکٹ گرین اینڈ کلین انرجی کا پراجیکٹ بھی کہلاتا ہے جو کسی بھی تھرمل انرجی پراجیکٹ کی نسبت زیادہ سے زیادہ ماحول دوست ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ابتدائی طور پر مختلف فیزز میں ایک ہزار میگاواٹ کی پیداوار کے حصول کے لئے قائد اعظم سولر انرجی پارک کا منصوبہ ترتیب دیا گیا تھاجس پر2013-14ء میں کام کا آغاز ہوااور 10سے 11ماہ کی قلیل مدت میں 100میگاواٹ کاپہلا پراجیکٹ لگایا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور کو بتایا گیا کہ قائد اعظم سولر انرجی پارک میں پہلے 100میگا واٹ کے سسٹم کی تنصیب سے قبل موسمیاتی اور ماحولیاتی عوامل کی تفصیل سے فزیبلٹی اسٹڈی کی گئی اور اس فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق نیپرا نے سالانہ، ماہانہ اور روزانہ کی بنیاد پر قائد اعظم سولر انرجی پارک کے پیدواری حصول کے اہداف مقرر کئے۔ محمد حسن ملک نے بتایا کہ قائد اعظم سولر انرجی پارک کا پراجیکٹ نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ پیدواری اہداف سے بھی زیادہ پیدوار مہیا کر رہا ہے اور اس کامیاب پراجیکٹ کودیکھتے ہوئے مختلف آئی پی پیز اور کمپنیز نے اس پراجیکٹ میں انویسٹمنٹ کا ارادہ ظاہر کیاہے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے سولر انرجی کے حصول کے لئے قائد اعظم سولر انرجی پارک میں 100میگاواٹ کا پہلا فیز اپنے وسائل سے لگایاجبکہ بعدازاں 300میگا واٹ آئی پی پی موڈ پر لگائے گئے اور قائد اعظم سولر انرجی پارک میں اس وقت 400میگاواٹ انرجی کے حصول کے لئے پراجیکٹ انسٹال ہے۔محمد حسن ملک نے بتایا کہ قائد اعظم سولر انرجی پارک بہاول پور سے پیداشدہ تمام انرجی نیشنل گرڈ پر منتقل کر دی جاتی ہے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے قائد اعظم سولر انرجی پارک میں فرائض انجام دینے والے افسران و سٹاف کے مسائل بھی دریافت کئے اور ان کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔