Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور نے جم خانہ کلب بہاول پور میں فیملی کارنیوال کا افتتاح کیا

Commissioner inaugurated Family Carnival at Gymkhana Club Bahawalpur
Advertisements

بہاول پور:28/جنوری کمشنر بہاول پورڈویژن راجہ جہانگیر انور نے جم خانہ کلب بہاول پور میں فیملی کارنیوال کا افتتاح کیا۔ اس میلے میں بچوں کی تفریح کے لیے رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے تھے جس میں فوڈ سٹالز، بچوں کے ٹیبلوز، سرکس کے آئٹمز اور مختلف جانوروں شیر، ہاتھی، گھوڑے کے کرتب، میجک شو شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادث نثار، سیکرٹری جنرل جم خانہ کلب اعجاز ناظم، بورڈآف گورنرز کے ممبران علی اکبر عباسی، شرجیل ابرار، بہلول لودھی، سعدعاشق اور دیگر ممبران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند تفریحی سرگرمیاں کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے نہایت ضروری ہیں اور اس قسم کے ایونٹس سے بچوں میں سیکھنے کی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں۔