Advertisements

کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ کے ہمراہ مختلف دفاتر کا دورہ کیا

Commissioner Nadar Chattha visits different offices in Bahawalpur
Advertisements


  بہاول پور:18/ مارچ : کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ کے ہمراہ مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ دفتری اوقات کار کی پابندی یقینی بنائی جائے اور سائلین کی داد رسی کے لیے دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دفتر ی امور کی انجام دہی کو پیپر لیس ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے رمضان نگہبان پیکیج کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ نگہبان رمضان پیکیج کی تقسیم کے مقررہ اہداف بروقت مکمل کیے جائیں۔ کمشنر بہاول پور نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر اشتمال اشفاق سیال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیرا ربانی، ایس این اے عظیم ذیشان اور دیگر افسران موجود تھے