ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کی ترجیحات میں شامل، پروگرام کا مقصد شہروں کی طرز پر دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی ہے کمشنر نادر چٹھہ
ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ڈویژن بھرکے دیہی علاقوں میں بہترین صفائی اورصاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا
کمشنر بہاول پور ڈویژن کا تحصیل یزمان کے علاقہ چک نمبر 88/کے دورہ کے موقع پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر ستھراپنجاب مہم کے حوالہ سے بروئے کار لائے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار خیال
بہاول پور: 26/ جولائی :کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ڈویژن بھرکے دیہی علاقوں میں بہترین صفائی اورصاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اور تمام علاقوں میں یکساں صفائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں بہاول پور کی تحصیل یزمان کے علاقہ چک نمبر 88/کے دورہ کے موقع پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کے موقع پر ستھراپنجاب مہم کے حوالہ سے بروئے کار لائے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیرانور جپہ،اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد اختر ملک،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سید تنویر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خورشید،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن محمد اکرم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، پروگرام کا مقصد شہروں کی طرز پر دیہی علاقوں میں سہولیات کی فراہمی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ کمشنر نادر چٹھ نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے حوالہ سے کسی بھی شکایت کے ازالہ کے لئے متعلقہ ایڈمنسٹریٹر/سیکرٹری یونین کونسل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔دریں اثناء کمشنر بہاول پور ڈویژن نے گورنمنٹ پرائمری سکول یونین کونسل نمبر 73چک نمبر 88/DBکا بھی دورہ کیا اور صفائی سھترائی کی صورتحال اور دستیاب تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔بعد ازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال یزمان کا بھی اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں سروس ڈیلیوری، دستیاب طبی سہولیات، صفائی کی صورتحال، عملہ کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے موقع پر موجود مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔