Advertisements

کمشنر نادر چٹھہ کی زیر صدارت 20ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔

Commissioner Bahawalpur Dicision Nadar Chattha reviews Cholistan Desert Rally Arrangements
Advertisements

چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا,جلاس میں ایم پی اے خالد محمود ججہ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، جی ایم ٹی ڈی سی پی نعمان خان، ایم ڈی سی ڈی اے طارق محمود بخاری اور دیگر محکموں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔
بہاول پور:12/دسمبر : کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت 20ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی عالمی سطح کا موٹر سپورٹس ایونٹ بن چکا ہے۔چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک کی مرمت و بحالی، ٹریفک مینجمنٹ و سیکورٹی پلان، عارضی خیمہ بستی کا قیام اور دیگر سہولیات کے لئے بروقت انتظامات مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی اورشائقین کے لئے ریس کے نقطہ آغاز کے اطراف میں بیٹھنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

کمشنر بہاول پورڈویژن نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے ٹریک کی فول پروف سیکورٹی و سیفٹی کے علاوہ ریلی میں انٹرنیشنل ڈرائیورز کی شرکت کویقینی بنانے کے لئے بھی خاطر خواہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعامات میں اضافہ کیا جائے گا۔نیزچولستان ڈیزرٹ ریلی کے دوران مختلف ثقافتی تقریبات و سپورٹس ایونٹس بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات مربوط حکمت عملی سے ریلی کے انتظامات کو بروقت یقینی بنائیں۔ اجلاس میں ایم پی اے خالد محمود ججہ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق، جی ایم ٹی ڈی سی پی نعمان خان، ایم ڈی سی ڈی اے طارق محمود بخاری اور دیگر محکموں کے انتظامی افسران نے شرکت کی۔
 

Advertisements