Contact Us

کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ بارے اعلیٰ سطحی اجلاس

Commissioner Nadar Chattha chairs high level traffic management meeting

محکمہ شاہرات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفراز، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے


بہاول پور:25/ اپریل: کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ بارے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ شاہرات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہاہے کہ شہر کے مصروف چوراہوں کو کشادہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ان کے ساتھ موجود سروس روڈ کو بہتر بنایا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل کم کیے جا سکیں۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفراز، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی محمد عدیل خان،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد خالدا قبال، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی افضل بیگ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاولپور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی موسیٰ اشعر خان ترین، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے دور رس اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ٹریفک مینجمنٹ پالیسی وضع کی جائے۔انہوں نے شہر کے مختلف چوراہوں اور گرین بیلٹس کو مزیدکشادہ اور خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا کہ شہر کی تعمیر وترقی، سرسبز و شاداب بنانے اور بے ہنگم شہری پھیلاؤ اور ٹریفک کے مسائل پہ قابو پانے کے لیے متعلقہ ادارے مربوط حکمت عملی سے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام امور شاندار انداز میں مکمل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو اور شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رہے۔ 

مزید پڑھیں