Advertisements

بہاول پور شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کیلئے متعلقہ محکمہ جات مربوط حکمت عملی اختیار کریں کمشنر نادر چٹھہ

Commissioner Nadar Chattha chairs a special meeting for the beautification of Bahawalpur city
Advertisements

ایڈیشنل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزشہر کو مختلف زون میں تقسیم کر کے صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور میونسپل سروسز کی بہتری کے امور کی نگرانی کریں ہدایات


  بہاول پور:19/ اگست کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ بہاول پور شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کیلئے متعلقہ محکمہ جات مربوط حکمت عملی اختیار کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایڈیشنل کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزشہر کو مختلف زون میں تقسیم کر کے صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور میونسپل سروسز کی بہتری کے امور کی نگرانی کریں۔انھوں نے یہ ہدایات ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ریونیو عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل کمشنر رابطہ جام آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امیر تیمور، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ملک محمد اخترملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر ثناء رام چند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمر ملک، ڈی جی پی ایچ اے روبینہ اقبال عباسی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن میاں اظہر جاوید اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور نادر چٹھہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ، پی ایچ اے اور دیگر ادارے اپنی سروسز کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ کمشنر نادر چٹھہ نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی مرمت، چوراہوں کی کشادگی اور گرین بیلٹس کو بہتر کرنے کی مہم شروع کی جائے گی اورنکاسی آب سمیت کھلے مین ہولز پر ڈھکن کی تنصیب کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

Advertisements