Advertisements

کمشنر نادر چٹھہ نے زیر تربیت افسران کو بہاول پور کی تاریخی و جغرافیائی اہمیت سمیت نواب آف بہاول پور کی گرانقدر خدمات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

Commissioner Bahawalpur Division Nadar Chattha
Advertisements

مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے ہاولپور کے انتظامی معاملات اور خطہ کی تاریخی و ثقافتی پس منظر سے متعلق بریفنگ کے انعقاد پرکمشنرکا شکریہ ادا کیا


بہاول پور:16/ اکتوبر ( )41ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس اسلام آباد کے زیر تربیت افسران نے کوآرڈینیٹرز عاطف رشید خٹک اور مسز ماریہ جبیں کی سربراہی میں بہاول پور کے مطالعاتی دورے کے موقع پرکمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے زیر تربیت افسران کو بہاول پور کی تاریخی و جغرافیائی اہمیت اور ثقافتی پہلوؤں سمیت نواب آف بہاول پور کی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں گرانقدر خدمات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ شرکائے وفد میں مس فرحین زہرہ، ملک جمیل ظفر، محمد شعیب انور، محمد اسد، ڈاکٹر طارق بشیر، قمر شہزاد، سلطان، سہیل احمد، محمد آصف، مجیب قادر اور الطاف حسین شامل تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد احمر علی،ایڈیشنل کمشنر اشتمال منور حسین اوراسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد اختر ملک بھی موجود تھے۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے بہاول پورڈویژن میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ صحت و تعلیم کی سہولیات، کلینک آن ویلز پروگرام، انسداد ڈینگی و پولیو مہم اور دیگر ہیلتھ ریفارمز کی تفصیلات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے زیر تربیت افسران کو بہاولپورڈویژن میں سکول ایجوکیشن کی جانب سے طلبہ کوفراہم کردہ تعلیمی سہولیات، سالانہ ترقیاتی پروگرام،لائیوسٹاک، زراعت اور کاشتکاروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات بشمول کسان کارڈ، زرعی گریجویٹس انٹرن شپ، ستھر ا پنجاب پروگرام، مریم کی دستک،اپنی چھت اپنا گھر،سرکاری اداروں کی سروس ڈیلیوری اور گڈ گورننس کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز کے تعین اورسرکاری محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات سمیت پرائس کنٹرول میکانزم اور دیگر ترقیاقی منصوبوں سے متعلق بھی بتایا۔ اس موقع پر کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ نے زیر تربیت افسران کی جانب سے مختلف اداروں کی ورکنگ کے حوالہ سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ زیر تربیت افسران کے وفد نے بہاولپور کے انتظامی معاملات اور خطہ کی تاریخی و ثقافتی پس منظر سے متعلق بریفنگ کے انعقاد پرکمشنر بہاول پور ڈویژن کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisements