کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں کا محکمہ سوشل ویلفیئر کے مختلف اداروں کا دورہ

یتیم بچوں اوربچیوں سمیت، بے سہارا اور نوعمر قیدیوں میں عید گفٹ تقسیم کیے
بہاول پور:26/ مارچ : کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے دارالاطفال زنانہ و مردانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان اداروں میں مقیم مستحق بچوں اور بچیوں میں عید تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ تنویر مرتضیٰ شاہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت الما ل اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا بھی دورہ کیا اور مقیم بچوں کو عید کے تحائف پیش کیے۔ بعدازاں کمشنر بہاول پور ڈویژن نے بورسٹل انسٹی ٹیوٹ اینڈ جیونائل جیل کا دورہ بھی کیا اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی جانب سے اسیر بچوں میں عید کے کپڑے، جوتے اور تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر کوآرڈی نیٹر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ میاں فیصل ندیم اورسپرنٹنڈنٹ جیل بھی موجود تھے۔
٭٭٭