Advertisements

کمشنر مسرت جبیں کا فلڈ ریلیف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

Commissioner Bhawalpur Division Mussarat Jabeen
Advertisements

کمشنربہاول پور ڈویژن نے بستی دایہ جھوک شیرا میں دریائے ستلج کے کٹاؤ کا معائنہ کیا اور حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی
بہاول پور:2/ستمبر: کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے فلڈ ریلیف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے بہاول پور کے نواحی علاقہ جات کا دورہ کیا۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول جھوک شیرا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور کیمپ میں مقیم متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم کیا اور ان کے مویشیوں کے لیے ونڈا کی تقسیم کا جائزہ لیا۔کمشنر مسرت جبیں نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود خواتین اور بچوں سے بات چیت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق اور دیگرانتظامی افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر بہاول پور مسرت جبیں نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و امداد کی سرگرمیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ آ پ کے ساتھ ہے اور آپ کی بحالی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ کمشنر بہاول پور کے فلڈ ریلیف کیمپ جھوک شیرا کے دورہ کے دوران میڈیکل اور وٹرنری ڈاکٹرز اورسٹاف موجود تھا۔کمشنرمسرت جبیں نے بستی  دایہ جھوک شیرا میں دریائے ستلج کے کٹاؤ کا معائنہ کیا اور حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔

Advertisements