Advertisements

چینی کی گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی: کمشنر مسرت جبیں

Commissioner Bahawalpur Division Mussarat Jabeen
Advertisements

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چینی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اشرف شوگر ملز کا اچانک معائنہ کیا

 ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرحان فاروق، اسسٹنٹ کمشنر صدر، محکمہ خوراک کے افسران اور شوگر مل انتظامیہ بھی اس موقع پرموجود تھی

Advertisements

بہاول پور: 30/جولائی ( )کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی فروخت حکومت پنجاب کے مقررہ نرخوں پر ہر صورت یقینی بنائی جائے۔کمشنر مسرت جبیں نے چینی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اشرف شوگر ملز کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق، اسسٹنٹ کمشنر صدر، محکمہ خوراک کے افسران اور شوگر مل انتظامیہ بھی موجود تھی۔

حکومت کی جانب سے چینی کا ایکس مل ریٹ 165 روپے اور پرچون ریٹ 173 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے۔ کمشنر مسرت جبیں نے شوگر مل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چینی کی بلا تعطل سپلائی اور شفاف تقسیم کو ہر ممکن بنایا جائے تاکہ صارفین کو ریلیف میسر آ سکے۔کمشنر نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ نرخ نامے ہر دکان پر نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ قیمت سے زائد فروخت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کی چیکنگ کر رہے ہیں اور گراں فروشی یا ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔قبل ازیں کمشنر بہاول پور نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ غلہ منڈی بہاول پور کا دورہ بھی کیا اور ہول سیلرز کو چینی کی سرکاری نرخ پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔