Advertisements

کمشنر مسرت جبیں اور ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کامختلف امام بارگاہوں کا دورہ

Commissioner Bahawalpur Division Mussarat Jabeen,RPO Rai Babar Saeed
Advertisements

ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے

محرم الحرام کے دوران فرائض کی ادائیگی مزید مستعدی سے کی جائے کمشنر بہاول پور ڈویژن کی انتظامی افسران کو ہدایات محرم کے جلوس کے روٹس اور مجالس کے مقامات کا معائنہ کیا۔

Advertisements


بہاول پور: 24 جون: کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں اور ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید نے امام بارگاہ حسینی چوک اور ماڈل ٹاؤن بی بہاول پور میں امام بارگاہ ایوان سرکار حجت العصر میں محرم کے جلوس کے روٹس اور مجالس کے مقامات کا معائنہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن مسرت جبیں نے اس موقع پر انتظامی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ محرم الحرام کے دوران فرائض کی ادائیگی مزید مستعدی سے کی جائے۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کے نمبر پر اطلاع کریں۔ کمشنر بہاول پور کہاکہ محرم جلوس روٹس کی مرمت اور بحالی کے کام سمیت اور مجالس مقامات پر لائٹنگ کے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم جلوس روٹس اور مجالس مقامات پر صفائی ستھرائی کے شاندار انتظامات کیے جائیں اور جھولتی ہوئی بجلی اور ٹیلی فون کی تاریں درست کی جائیں۔کمشنر بہاول پورنے جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محرم الحرام میں مثالی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام علماء کرام قیام امن کے لئے اقدامات پر متفق ہیں اورامن کے لئے علماء کرام کا کردار مثالی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے شرپسندوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں قیام امن کے لئے فورسز متحرک رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی انتظامیہ کواپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی خلیل احمد اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔